ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش کا قتل دیسی کٹے سے کیاگیا، ملزمین کو دھرنے کیلئے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کردیاگیا

گوری لنکیش کا قتل دیسی کٹے سے کیاگیا، ملزمین کو دھرنے کیلئے تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کردیاگیا

Tue, 12 Sep 2017 23:41:21    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) صحافی گوری لنکیش کو مارنے کیلئے جو پستول استعمال کی گئی تھی وہ دیسی تھی۔اس کی بنیاد پر تحقیقات کیلئے قائم خصوصی ٹیم ملزمین تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔ جانچ کے دوران تصدیق ہوچکی ہے کہ کچھ عرصہ قبل پروفیسر ایم ایم کلبرگی کو مارنے جو ہتھیار استعمال کیاگیاتھا وہی ہتھیار گوری کو مارنے کیلئے بھی استعمال کیاگیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ سپاری قتل کرنے کیلئے پیشہ ورانہ قاتل اس طرح کی پستول عموماً استعمال کرتے ہیں۔ یہ دیسی پستول 7.65ایم ایم کی ہے، اس پستول کو فروخت کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس کرناٹک اور مہاراشٹرا کی سرحدوں پر ان گروہوں سے معلومات حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ منگلور ، بنگلور اور دیگر مقامات پر جیلوں میں مقید مختلف گینگوں کے کارکنوں سے بھی اس سلسلے میں ایس آئی ٹی پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی کہاجارہا ہے کہ گوری لنکیش کے قتل کے پیچھے انڈر ورلڈ کا ہاتھ بھی ہوسکتاہے، اس سلسلے میں داؤد ابراہیم گینگ کے یوسف بچا خان ، رشید ملباری اور دیگر سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ان ملزمین نے حملہ کیلئے استعمال کی گئی پستول اور اس کو فروخت کرنے میں مصروف گینگوں کے بارے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو کافی تفصیلات مہیا کرائی ہیں، جس کی بنیاد پر پولیس اگلی کارروائی میں لگی ہوئی ہے۔ 


Share: